ایک نیوز: امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں جاپابی وزیر اعظم کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ اگلے ہفتے بہت سے ممالک پر اضافی ٹیرف لگائے جارہے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نےجاپان پر ٹیرف لگانے کے سوال کاجواب دینے سےگریز کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ جاپانی سٹیل کمپنی امریکی سٹیل میں بھاری سرمایہ کاری کرے گی، جاپان امریکا کی سلامتی کے معاملے پر اہم اتحادی ملک ہے، جاپان کی ساتھ امریکی تجارتی خسارہ 68 بلین ڈالر ہے، اسے کم کریں گے، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ تعلقات جاری رہیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ کم جونگ کے ساتھ میرے تعلقات کاجاپان کوبھی فائدہ ہوگا، دنیا کے ہر اس رہنما سے ملوں گا جہاں مشکلات پیش آرہی ہیں، ایٹمی اسلحہ کی تخفیف کے معاملے پرمختلف ممالک کے ساتھ بات کرنا ہوگی۔
جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ اعتماد کاذاتی رشتہ قائم کرنے کی امید رکھتے ہیں، جاپان امریکا میں بھاری سرمایہ کرےگا۔

کیپشن: Trump's response to the news conference with the Prime Minister, avoids answering the question of tariffs on Japan