ویب ڈیسک:عام انتخابات کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری،پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی 16نشستوں پرمیدان مار لیا۔
ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی16 نشستیں جیت لی ہیں۔
پی ایس 7
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 7 شکارپور 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 7 شکارپور 1 کے تمام177 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ 60904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی ایف کے آغا تیمور خان 43575 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 10
صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 10 لاڑکانہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی فریال تالپورکامیاب ہوگئیں۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایسپی ایس 10 لاڑکانہ 1 کے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 85800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔جے یو آئی ایف کے کفایت اللہ 20050 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 20
پی ایس 20 گھوٹکی 3: تمام 183 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری،غیرحتمی نتیجہ پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر 87431 ووٹ لے کر کامیاب،جے یو آئی ایف کی محمد اسحاق لغاری 9401 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
پی ایس 22
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 22 سکھر 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 22 سکھر 1 کے تمام145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےاکرام اللہ 42275 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی ایف کے محمد مبین 40005 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 27
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 44
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 44 سانگھڑ 5 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 44 سانگھڑ 5 کے تمام 187 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم 59630 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے) کے محمد بخش 48200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 48
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 48 میرپورخاص 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 48 میرپورخاص 4 کے تمام160 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےطارق علی67923 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی ڈی اےکے عنایت اللہ 16231 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 49
صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 49 عمرکوٹ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کےسید سردارعلی شاہ کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 49 عمرکوٹ 1 کے تمام167 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسید سردارعلی شاہ 56791 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جی ڈی اے کےخضرحیات منگریو23987 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔
پی ایس 60
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 61
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن بھی کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 70
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 70 بدین 3 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابقپی ایس 70 بدین 3 کے تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ 33729 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے حسنین علی مرزا 26577 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 71
صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 71 بدین 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاج محمد کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 71 بدین 4 کے تمام148 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے تاج محمد 40938 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا 30726 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 75
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 75 ٹھٹھہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کےریاض حسین شاہ شیرازی کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 75 ٹھٹھہ 1 کے تمام 216 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ریاض حسین شاہ شیرازی 75823 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔آزاد امیدوار سید امجد حسین 3618 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 77
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ایس 78
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 78 جامشورو 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر علی شوروکامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 78 جامشورو 2 کے تمام147 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر علی شورو 46245 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید منیر حیدر 15768 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 83
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 83 دادو 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید صالح شاہ جیلانی کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابقپی ایس 83 دادو 4 کے تمام166 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسید صالح شاہ جیلانی 52340 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی ڈی اے کے امداد حسین لغاری 22683 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔