پی پی 160سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر جیت گئے

لاہور :پی پی 160سے ملک اسد علی کھوکھر کی برتری
کیپشن: لاہور :پی پی 160سے ملک اسد علی کھوکھر کی برتری

ویب ڈیسک:پی پی 160سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر جیت گئے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی 160سےملک اسد کھوکھر26ہزار 365ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔آزاد امیدوار اعظم نیازی 18ہزار 200ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔اس کے علاوہ ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔