این اے 130:نوازشریف کو یاسمین راشد پر سبقت حاصل

Feb 08, 2024 | 18:40 PM

ایک نیوز:لاہور کے حلقہ این اے 130میں نوازشریف کو یاسمین راشد پر سبقت حاصل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات  میں ووٹوں کی کنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ،اور قومی اسمبلی کے لاہور سے اہم حلقے این اے 130 کا نتیجہ سامنے آگیا ہے ۔اس حلقے میں مسلم لیگ ن کےقائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ڈاکٹر یاسمین راشد مد مقابل ہیں ۔
 غیر سرکاری اور غیر ختمی نتیجے کے مطابق 376 میں سے 27پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ ملاہے جس کے مطابق  ن لیگ کےقائد نوازشریف 6204ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد 4734ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

مزیدخبریں