ویب ڈیسک:استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کی اشدضرورت ہے۔
لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کاپولنگ ڈے پر لاہور میں اپنے حلقے میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا آئی پی پی امیدوار کو ووٹ دینے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔امید ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد سے پاکستان آج ایک نئی سمت طے کرے گا ۔ انشا اللہ !امید ہے کہ 8فروری کے بعد ملک میں آئندہ دور ترقی اور خوشحالی کا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں دعا گو ہوں کہ وہ پاکستان پر رحم کرے اور دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔
عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ ہم آئندہ پانچ برسوں میں ملک کو خوبصورت اور سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتے ہیں۔نیک نیت اور ایماندار قیادت کا انتخاب وطن عزیز کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا،۔ملک کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالیں گے اور ترقی و بہتری کی طرف گامزن کریں گے ۔جمہوریت اور جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے 8فروری کا دن سنگ میل ثابت ہو گا۔