پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی ، آصف علی زرداری 

پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی ، آصف علی زرداری 
کیپشن: پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی ، آصف علی زرداری 

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف زرداری نےکہا کہ امید ہے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کلین سوئپ کرے گی ۔
تفصیلات کےمطابق نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے سواکسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موبائل فون سے لینڈ لائن پر بھی کال نہیں کی جا سکتی، صرف وی پی این کام کر رہے ہیں۔