این اے 75 سے دانیال عزیز گرفتار

این اے 75 سے دانیال عزیز گرفتار
کیپشن: این اے 75 سے دانیال عزیز گرفتار

ایک نیوز:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن ڈے کے موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دانیال عزیز کو ساڑھے 12 بجے شکر گڑھ سے گرفتار کیا گیا۔ان کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس کے ناکے پر دانیال عزیز کو روکا گیا جہاں سے اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کہ دانیال عزیز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔


خیال رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے مبمر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم ، الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔