پیپلزپارٹی نے جن ووٹرز میں پیسے تقسیم کئے تھے وہ آج غائب ہیں ، عطاتارڑ

پیپلزپارٹی نے جن ووٹرز میں پیسے تقسیم کئے تھے وہ آج غائب ہیں ، عطاتارڑ
کیپشن: پیپلزپارٹی نے جن ووٹرز میں پیسے تقسیم کئے تھے وہ آج غائب ہیں ، عطاتارڑ

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطاتارڑ نے این اے127 لاہور میں ووٹ کاسٹ کیا ، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ہرجگہ پیپلزپارٹی کے کیمپ خالی نظر آرہےہیں،پیپلزپارٹی نے جنہیں پیسے دیے تھے وہ بھی غائب ہیں،پیپلزپارٹی2013میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ چھوڑ کرگئی تھی،نوازشریف نے اقتدار میں آکر لوڈشیڈ نگ کاخاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر قوم کا اعتماد ہے، اس قوم کی بہتری کیلئے نوازشریف نے کام کیا، پیپلز پارٹی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ چھوڑ کر گئی، 2013 سے 18ء تک ایک سنہرا دور تھا، نوازشریف کے دور میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فی الحال اڈیالہ جیل میں ہی دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کیمپ لگے ہوئے ہیں، یہ کہہ رہے تھے ہمیں مہم نہیں چلانے دی جا رہی ، پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، خوف کا کوئی علاج نہیں کیا جاسکتا۔