نو مئی کی پلاننگ شیخ رشید نے کی ،حنیف عباسی کا دعویٰ

Feb 08, 2024 | 14:04 PM

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی الیکشن مہم  میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،بانی پی ٹی آئی کو ریاست مدینہ کے نام پر مذاق کی سزا مل رہی ہے۔یہ لیول پلینگ فیلڈ ہی ہے جو اشتہاری بھی الیکشن لڑرہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی نے کہا ہے عمران خان ریاست مدینہ کے نام مذاق کررہا تھا ،نہ قیامت تک مدینے والا آئے گا نہ مدینہ کی ریاست بن سکتی ہے ،کیا شیخ رشید یا فواد چودھری  مدینے کی ریاست بنانے جا رہا تھا؟ تکبر اور غرور ان لوگوں کو جیل میں لے گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم صرف عوام کی طاقت سے بنیں گے نومئی کا واقعہ چھوٹا واقعہ نہیں ، پاکستانی فوج پر پتھر مارنے والے واقعے کے پیچھے ایک عرصہ سے ذہن سازی ہے۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ  ہر جگہ شیر ہی نظر آرہا ہے اللہ کے فضل سے راولپنڈی میں شیر ہی ہو گا میرے مخالفین نے گزشتہ رات تک بھرپور الیکشن کمپین چلائی ہے مخالفین کے الیکشن کیمپ بھرے تھے میں شیخ رشید کے کیس کا مدعی نہیں ان کے ساتھیوں نے تو خود 164 کے بیان دے دئیے ہیں ،نومئی کی پلاننگ شیخ رشید نے کی ۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے تو اب باہر آنے کا امکان کم ہے، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو مجھ سے لوگوں نے پوچھا کہ کیا عمران خان نے قیدی کپڑے پہنے یا نہیں میں نے بانی پی ٹی آئی کے قیدی کپڑوں کے حوالے سے سپرٹنٹڈنٹ جیل سے پوچھا تک نہیں کامیاب ہوا تو راولپنڈی میں تیس ارب پانی کا منصوبہ ہے آئی جے پی روڈ پر الیکٹرک بسیں چلائیں گے جو زچہ بچہ اسپتال بیس سال سے نہیں بنا ڈیڑھ سال میں بنائیں گے۔

مزیدخبریں