ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی نےاپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

Feb 08, 2024 | 14:00 PM

JAWAD MALIK

ایک  نیوز: ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی نےاپنا ووٹ کاسٹ کرلیا اور کہا کہ ہم بہت دن سے اس دن کے منتظر تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں سے 40 صوبائی نشستیں جیتیں گے جبکہ کراچی کی 16 قومی اسمبلی پر کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان جتنا حق پرستوں سے سجے گا اتنا ہی معتبر ہو گا، ایم کیو ایم 35 سال سے سیاست نہیں عبادت کر رہی تھی۔

دوسری جانب این اے 246 سے ایم کیو ایم کے امیدوار امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر عملہ نہ پہنچنے کی شکایت ہے، امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہے، کہیں نہ کہیں مسائل جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پولنگ میں مسائل ہیں۔

مزیدخبریں