ایک نیوز:جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ووٹ جس کو مرضی دیں لیکن ووٹ کاسٹ ضرو ر کریں ۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں میں جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے آبائی پولنگ اسٹیشن 12 ایم پی آر میں ووٹ کاسٹ کیا ۔ اس موقع پر انہوں میڈیا سے بھی گفتگو کی ۔ان کا کہناتھا کہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرتے دیکھ کر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ ہم نے کسی امیدوار کیخلاف باتیں نہیں کی۔ ہم نے اپنی بات کی ہے اور ترقی کی بات کی ہے ۔ ہمیں یقین ہے ان علاقوں میں جو کام ہم کر سکتے ہیں وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ لوگ ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش دیکھائی دئیے ہیں۔ موبائل سروس بند ہونے سے عوام کو ہماری فیملی ممبران کو مسائل آرہے ہیں۔ لوگوں سے گزارش کررہے ہیں سب ایک دوسرے سے تعاون کریں سروس بند ہونے کیوجہ سے مشکل وقت ہے جو بھی رزلٹ آئیگاہم اسے قبول کریں گے کیونکہ ہم پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں سیاست دان نہیں ہوں زیادہ سوالوں کے جواب نہیں دے سکتا۔