بھارتی اداکارہ پونم پانڈے سے متعلق ایک خبرجھوٹی نکلی

Feb 08, 2024 | 13:30 PM

ویب ڈیسک: سروائیکل کینسر سے اپنی موت کا ڈراما رچانے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے کو بھارتی حکومت کی جانب سے سفیر بنائے جانے کی خبر بھی جھوٹی نکلی۔
تفصیلا ت کے مطابق کینسر جیسے جان لیوا مرض کا سہارا لیکر اپنی تشہیری مہم کرنے والی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو بھارت سمیت پوری دنیا میں کڑی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ اداکارہ نے موت کا ڈراما کیا۔
پونم پانڈے کے ڈرامے کے بعد سے اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جارہی ہے لیکن اسی دوران یہ خبر سامنے آئی کہ بھارتی حکومت انہیں سفیر مقرر کررہی ہے۔کہا جارہا تھا کہ بھارت کی مرکزی حکومت پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کے لیے سفیر مقرر کرنے والی ہے اور اس حوالے سے بھارت کی مرکزی وزارت صحت اور پونم پانڈے کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔
اس خبر کے بعد بھارتیوں میں غصے کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ تاہم، اب بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے پونم پانڈے کو سفیر بنانے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے حکام نے اس خبر کی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارہ پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کے لیے سفیر مقرر نہیں کررہے ہیں۔

مزیدخبریں