ایک نیوز: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر، ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ پر اپنی تازہ تصویریں شیئر کی ہیں۔صدرِ مملکت نے اپنے فالوورز کو بتایا ہے کہ اُنہوں نے ووٹ ڈالنے کا فریضہ ادا کر لیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ سے ذاتی مشورہ طلب کیا ہے، اس لیے یہ آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔‘
The Islamic Republic of Pakistan has asked for your personal advice through your vote to elect representatives to the National & Provincial Assemblies. It is therefore your Islamic, constitutional and civic responsibility. We as a family reached our polling station, stood in… pic.twitter.com/ngPnj5jaxv
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 8, 2024
ڈاکٹر عارف علوی کا مزید لکھنا ہے کہ ’ہم ایک خاندان کے طور پر اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچے، لائن میں کھڑے ہو کر ووٹ دیا اور آپ سب سے درخواست کر رہے ہیں کہ باہر آئیں اور اپنا حق استعمال کریں، آج پاکستان کوآپ کی رائےکی اتنی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔‘
یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچ رہے ہیں، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔