ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی قائد میاں نواز شریف نے این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور این اے 128 سے ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار عون چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ملک سےبدتہذیبی اور بدتمیزی کا کلچرختم کرنا ہوگا،ملک سے گالم گلوچ،بدتمیزی کے کلچرکے خاتمے کیلئےووٹ کاسٹ کریں،ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا،لوگ خوشحال زندگی بسرکرسکیں گے،نفرت کا کلچر ختم ہونے سے زندگیوں میں آسانیاں آئیں گی،معاشرے میں بیغاڑ پیداکیا گیا،انتخابات میں ایک ہی جماعت کواکثریت ملنی چاہیئے۔
نوازشریف نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئےجدوجہد کی،ہم قربانیاں دے کریہاں تک پہنچے ہیں،خداکے واسطے مخلوص حکومت کا نام نہ لیں،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بہت زیادہ خدمات ہیں،مریم نواز اورحمزہ شہباز نے بھی جیلیں کاٹیں ہیں،ایک جماعت کی اکثریت ہوگی تو کھل کرمسائل حل کرسکیں گے۔
قبل ازیں نوازشریف اور مریم نواز ووٹ کاسٹ کرنےماڈل ٹاؤن پہنچ گئے تھے،نوازشریف نے این اے128میں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
دوسری جانب آج ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن، تحریک استحکام پاکستان اور تحریک نصاف کے متعدد سنئیر رہنما اپنی اپنی جماعت کو ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ووٹ نہ ڈال پانے والوں میں سابق وزیر اعظم، سابق وزیر اعلیٰ، سابق گورنر اور متعدد سابق صوبائی وزراء شامل ہیں۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹک کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ایسی حکومت آئے جومحبت اور خیر سگالی کے جذبات کے پھول نچھاور کرے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کے جو بیج بوئے ہیں آج ان کے خاتمے کا دن ہے۔سیکیورٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات ہیں ۔