لاہور:ن لیگ کےامیدوارملک اسدعلی کھوکھر نےووٹ کاسٹ کرلیا

Feb 08, 2024 | 12:28 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: لاہور کے پی پی 160 سے ن لیگ کے امیدوارملک اسدعلی کھوکھر نے ووٹ کاسٹ کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ملک اسد علی کھوکھر کی پولنگ اسٹیشن آمد پر کاکنوں نے نعرے بازی کی جبکہ پی پی 160 سے ن لیگ کے امیدوارملک اسدعلی کھوکھر نے ووٹ کاسٹ کرلیا۔

پاکستان میں آج ہونے والے عام انتخابات 2024 میں ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہو گا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

مزیدخبریں