ایک نیوز:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنمنٹ پرائمری اسکول نوڈیرو میں ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی پولنگ اسٹیشن آمد پر کارکناں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ووٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اور ساتھ انہوں نے انٹرنیٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس )پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیئے۔
بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کو الیکشن کمیشن آ ف پاکستان (ای سی پی ) اور عدالتوں سے رجوع کی ہدایت کردی ہے۔
Mobile phone services must be restored immediately across the country have asked my party to approach both ECP and the courts for this purpose.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024