پیپلزپارٹی رہنماسعید غنی،شازیہ مری اورنفیسہ شاہ نےاپناووٹ کاسٹ کرلیا

پیپلزپارٹی رہنماسعید غنی،شازیہ مری اورنفیسہ شاہ نےاپناووٹ کاسٹ کرلیا
کیپشن: پیپلزپارٹی رہنماسعید غنی اور شازیہ مری نےاپناووٹ کاسٹ کرلیا

ویب ڈسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ووٹ کاسٹ کردیاہے جبکہ شازیہ مری نےجام نوازعلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  کے علاقے اعظم بستی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، اس عمل سے الیکشن پر بہت سارے سوالات اٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کیا جائے، امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے، الیکشن کے اتنے بڑے عمل کو متنازع بنانا کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔

ادھر پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے خیرپور میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جام نوازعلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔