ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر

Feb 08, 2024 | 10:09 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:موبائل فون سروس معطل ہونے سے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی 8300 ایس ایم ایس سروس متاثر ہونے سے کروڑوں ووٹرز اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے سے محروم ہوگئے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ 8300 سروس کی معطلی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

مزیدخبریں