ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلا ت کےمطابق حال ہی میں منتخب ہونےوالےچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےاپنےعہدےکاچارج سنبھالتےہی بورڈ سےاخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹ اسٹاف اور میچز کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پی سی بی کے سالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین جلد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے جس کے بعد وہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔