ایک نیوز:انتخابات2024کیلئےجیلوں میں قیدیوں نےاپناحق رائےدہی استعمال کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران نے8 فروری2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں پنجاب کی جیلوں میں مقید60940 اسیران میں سے2723 اسیران نے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے درخواست دی تھی۔
ذرائع کےمطابق جیل حکام کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تقریباً1500 پوسٹل موصول ہوئے تھے ، جن پر1118 اسیران نے حق رائے دہی استعمال کیا اور باقی ماندہ اسیران کے جیل سے رہا ہونے کی وجہ سے باقی ماندہ پوسٹل بیلٹ ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی واپس کر دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا اور مجوزہ طریق کار کی مکمل پاسداری کی گئی کاسٹ کیئے گئے ووٹ الیکشن کمیشن کو بذریعہ ڈاک بجھوا دیئے گئے۔ جن کےنتائج کااعلان الیکشن کمیشن کریگا۔
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے من گھڑت اعداد و شمار شیئر کئے جارہے ہیں جو مکمل طور پر بے بنیاد حقائق کے منافی ہیں۔
عوام الناس ایسے منفی عناصر کے پراپیگنڈہ کو نظر انداز کریں اور حوصلہ شکنی کریں۔