سشمیتا سین کی شادی کی افواہیں،اداکارہ نےخاموشی توڑدی

Feb 08, 2024 | 05:12 AM

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں جس پراداکارہ نے خاموشی توڑدی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی جاذب نظر اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شول سے شادی کی افواہوں کی تردید کردی۔
سشمیتاسین کاایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے حوالے سےکہناتھاکہ’میرے مداح چاہتے ہیں کہ مجھے شادی کرلینی چاہیے، خاص طور پر عمر کے اس حصے میں تو مجھے جیون ساتھی کا انتخاب کرلینا چاہیے لیکن میں ان سب باتوں کو بالکل اہمیت نہیں دیتی‘۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ ’اگر مجھے لگا کہ کوئی ایسا ہے جس سے میری اتنی اچھی دوستی ہے کہ ہم زندگی بھر ساتھ رہ سکیں تو میں ضرور اس بارے میں سوچوں گی، عزت اور دوستی بہت زیادہ اہم ہے، اس کے علاوہ آزادی بھی بہت ضروری ہے، اسی لیے مجھے اپنی آزادی اور اپنے کام کی فکر ہے اور میں انہیں اہمیت دیتی ہوں‘۔
سشمیتاسین کاکہناتھاکہ ’میں یہ بات اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ میں شادی جیسے محبت بھرے رشتے کا احترام کرتی ہوں، خوش قسمتی سے میں کچھ ایسے ناقابل یقین لوگوں کو جانتی ہوں جن کا شمار کامیاب شادی شدہ لوگوں میں ہوتا ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ یقین دوستی کے رشتے پر ہے‘۔
واضح رہے کہ سشمیتا اور روہمن کا 2021 میں بریک اپ ہوگیاتھا جس پراداکارہ نےاپنےانسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی تھی۔ تاہم اب بریک اپ کے3 سال بعد بھی دونوں اکثر ایک ساتھ ایونٹس اور پارٹیز میں دکھائی دیتے ہیں۔

مزیدخبریں