ایک نیوز:کراچی میں پولنگ اسٹیشن کےاندرسےپریذائیڈنگ افسرکےساتھ واردات،ملزمان انتخابی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےملیرسعودآبادمیں این اے232کے پولنگ اسٹیشن کےاندرمبینہ لوٹ مارکاواقعہ پیش آیا، جہاں پر پریذائیڈنگ افسرکولوٹ لیاگیا۔
پولیس کےمطابق مسلح افرادپولنگ کاسامان لےگئے،پریذائیڈنگ افسرعملےکےساتھ سکول میں داخل ہواتومسلح افرادآگئے،جنہوں نےاسلحےکےزورپرسکول میں واردات کےدوران تین بکس اورقیمتی سامان لوٹالیاہے۔
پولیس کےمطابق واقعہ این اے232کےاندرپاکستان پبلک سکول میں پیش آیاہے۔