حماس نےجنگ بندی اورقیدیوں کی رہائی کیلئےمشروط تجاویزپیش کردیں

حماس نےمشروط جنگ بندی اورقیدیوں کی رہائی کیلئےتجاویزپیش کردیں
کیپشن: Hamas proposed a conditional ceasefire and the release of prisoners

ویب ڈیسک:حماس نےجنگ بندی اورقیدیوں کی رہائی کیلئےمشروط تجاویزپیش کردیں۔

تفصیلات کےمطابق سال 2023کےاکتوبرسےمظلوم فلسطینیو ں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزاروں افراد شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات جسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے قطر اور مصر کے مجوزہ فریم ورک پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنی تجاویز دے دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں دوبارہ شروع ہوگئیں، قطر اور مصر کے مجوزہ فریم ورک پر حماس نے اپنی تجاویز دے دی ہیں۔
حماس نے غزہ میں ساڑھے چار ماہ کیلئے جنگ بندی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران تمام اسرائیلی یرغمالی آزاد کر دیےجائیں گے۔
حماس کی تجویز ہے کہ اسرائیل غزہ سے اپنی افواج نکال لے اور غزہ میں جنگ بند کردے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشیق نے جنگ بندی تجاویز کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی تجاویز اسرائیل اور امریکا کو بھیج دی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے دوران غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے گی اور لاشوں اور باقیات کا تبادلہ کیا جائے گا۔