ویب ڈیسک:امریکی ایوان نمائندگان نےاسرائیلی امدادکی مخالفت کردی۔
تفصیلات کےمطابق گز شتہ سال7اکتوبرسےاسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیل کوامریکی امدادحاصل تھی،جس کےبل کواب امریکی ایوان نےمستردکردیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کی جانب سے اسرائیل کیلئے امدادی پیکج کی مخالفت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی امداد کے پیکج کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مستردکردیا اور ایوان میں اسرائیل کی امداد کا بل دوتہائی اکثریت کی درکارحد حاصل نہ کرسکا۔
واضح رہے امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی 17.6 ارب ڈالر امداد کا پیکج پیش کیا گیا تھا۔
امریکی ایوان نمائندگان نےاسرائیلی امدادکی مخالفت کردی
Feb 08, 2024 | 04:06 AM