ایک نیوز:راولپنڈی میں رات گئےپولیس اورملزمان کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں تین ملزمان ہلاک اورتین فرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کےعلاقہ روات میں انتہائی مطلوب اغواکارگینگ کےملزمان نےپولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کےمطابق پولیس نےدوموٹرسائیکلوں پرسوارچھ ملزمان کومشکوک جانتےہوئےروکنےکااشارہ کیاتوملزمان نےرکنےکےبجائےپولیس پراندھادھندفائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سےتین ملزمان سرغنہ سمیت مارےگئے۔جبکہ تین ملزمان رات کےاندھیرےمیں فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ملزمان میں گینگ سرغنہ سلمان اور اس کے دو ساتھی شامل ہیں، جنکی شناخت کی جا رہی ہے، ہلاک ملزمان سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ،فرارملزمان کی تلاش کیلئےعلاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،ہلاک ملزمان کی لاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
راولپنڈی:رات گئےپولیس اورملزمان میں فائرنگ،3ہلاک،3فرار
Feb 08, 2024 | 02:05 AM