ضمنی انتخاب،جی ایچ کیو نے نفری دینےسےمعذرت کرلی

Feb 08, 2023 | 23:31 PM

ایک نیوز:صوبوں میں عام اور ضمنی انتخابات کیلئے جی ایچ کیونےپاک فوج، رینجرزاورایف سی دینے سےمعذرت کرلی۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی اورصوبوں میں عام انتخابات کےلیے پاک فوج اوررینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

 رینجرز اور ایف سی کی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

جی ایچ کیو کا وزارت داخلہ کو خط کے جواب میں کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 64 حلقوں اورصوبوں میں انتخابات کےلیے اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں۔ فورسز بارڈر اور اندرونی ملک سکیورٹی میں مصروف ہیں، الیکشن کیلئے تعیناتی ناقابل عمل ہے ۔

وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز راجن پور ضمنی الیکشن میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہو گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے وزارت دفاع کے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مسلح افواج 27 فروری سے 3 اپریل تک مردم شماری کے عمل میں مصروف ہوں گی۔ ضمنی اور خیبر پختونخوا، پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کے لیے آرمڈ فورسز کی تعیناتی قابل عمل نہیں ہے۔

مزیدخبریں