ایک نیوز :ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں70 سے100 روپے تک کا خودساختہ اضافہ کر دیا گیا۔ مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 310 روپےتک پہنچ گئی۔
پیٹرول ڈیزل کے مصنوعی بحران کے بعد ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی۔
دوردراز پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 360 روپےفی کلومیں فروخت ہونے لگی۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
ایل پی جی کا گھریلوسلینڈر مختلف شہروں میں 3ہزار 658 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلوقیمت 204 روپے مقرر ہے اور ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2ہزار 412 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں خودساختہ اضافےکا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر مملکت پیٹرولیم قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر مافیا کیخلاف ایکشن لیں۔