پی ایس ایل ترانے کیلئے ’بھائی‘ حاضر ہے، علی ظفر

پی ایس ایل ترانے کیلئے ’بھائی‘ حاضر ہے، علی ظفر
کیپشن: 'Bhai' is present for PSL Anthem, Ali Zafar

ایک نیوز: پاکستان سُپر لیگ کے8ویں ایڈیشن کا ترانہ گانے کے لیے مداحوں نے علی ظفر سے رابطہ شروع کیا تو گلوکار نے بھی اپنا جواب سب کو بتادیا۔ کہ بھائی حاضر ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک مداح کی جانب سے علی ظفر سے درخواست کی گئی کہ اپنے یوٹیوب چینل پر پی ایس ایل کا ترانہ آپ گادیں، ان معاشی حالات میں اس عوام کو یہ تحفہ دے دیں  برائے مہربانی۔

اس مداح کی بات پر جواب میں علی ظفر نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ نجم سیٹھی اور ان کی ٹیم اس کام کے لیے بہترین کا انتخاب کرے گی۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ملک اور کھیل کے لیے ہےجس کے لیے ہم سب ایک ساتھ ہیں۔

 علی ظفر نے لکھا کہ باقی اگر میری ضرورت پڑی تو آپ کو پتا ہے، بھائی حاضر ہے۔

 تاہم سوشل میڈیا پر اس گفتگو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس مرتبہ یہ موقع علی ظفر کو نہیں ملے گا کیونکہ اس گفتگو کے اگلے روز پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ پی ایس ایل ترانے میں شائے گل، فارس شافی، عاصم اظہر اور عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔