افغانستان کا ترکیہ، شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

Feb 08, 2023 | 22:54 PM

ایک نیوز:افغانستان کی طالبان حکومت نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان خود سخت ترین معاشی اور انسانی المیے سے دوچار ہے، اقوام متحدہ کی طرف سے سب سے بڑی امداد والے ممالک میں سے ایک افغانستان ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے بالترتیب 1 ایک کروڑ اور 50 لاکھ افغانی کے امدادی پیکیج کا ترکیہ اور شام کیلئے اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں شدید ٹھنڈ کی وجہ سے افغانستان میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

طالبان حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیا ہے، افغانستان پاکستان کو کوئلہ برآمد کر رہا ہے۔

دوسری طرف کسٹم ڈیوٹی اور بین الاقوامی کمپنیز کی طرف سے معدنیات نکالنے کیلئے کان کنی پر افغان حکومت کو رائلٹی کی رقم ملتی ہے۔

مزیدخبریں