ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری عابد رضا نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
ایم این اےچودھری عابد رضا کو آج ہی وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا تھا ۔کابینہ ڈویژن نے چوہدری عابد رضا کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا ۔
وزیراعظم شہبازشریف سے لاہور چودھری عابد رضا نے خصوصی ملاقات کی ۔عابد رضا نے گجرات میں حکومتی پارٹی ہونے کے باوجود اختیارات نہ ملنے کا شکوہ کیا۔
چودھری عابد رضا کاکہنا تھا کہ میں بطور پارٹی ورکر ضلع گجرات کی عوام کیلئے خدمات سرانجام دیتا رہوں گا ۔میری خواہش ہے کہ شجاعت حسین کے ساتھ مل کر گجرات کی سیاست کروں۔گجرات میں سالک حسین اور میں مل کر پرویز الہی کی سیاست ختم کر سکتے ہیں۔
لیگی ایم این اے چودھری عابد رضا کاکہنا تھاکہ میں نے اپنے سارے تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔امید ہے وزیراعظم اس معاملے پر چودھری شجاعت حسین سے بات کریں گے۔