صفدر آباد،معمولی تلخ کلامی پردوست نے دوست کو گولی مار دی

Feb 08, 2023 | 21:40 PM

ایک نیوز :صفدر آباد کے علاقے محلہ سعید نگر میں معمولی تلخ کلامی پردوست نے دوست کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاے۔

رانا مبشر محلہ سعید نگر عمر 21 سال کو ثقلین نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔دونوں دوستوں کے درمیان موٹر سائیکل کا لین دین تھا جس پر جھگڑا ہوا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ثقلین اور اس کے  دو نامعلوم ساتھی فائرنگ کر کے  موقع سے فرارہوگئے۔زخمی نوجوان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مزیدخبریں