6سال بعدروزویلٹ ہوٹل کی عمارت کے کمرشل استعمال کی منظوری

Feb 08, 2023 | 21:24 PM

 ایک نیوز :وفاقی حکومت نے 6سال بعد روزویلٹ ہوٹل ختم کرکے آفس ٹاور،اپارٹمنٹس،ریٹیل اور دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے کافیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق  وفاقی کابینہ نےروز ویلٹ ہوٹل ختم کر کے آفس ٹاور، اپارٹمنٹس، ریٹیل اور دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری بھی دے دی گئی۔لیز کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے جوائنٹ وینچر کے ذریعے عمارت ری ڈویلپ کی جائے گی، کابینہ نے2 سال سے زیر التوا فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی منظوری بھی دی۔

ریکوڈک کیس کے باعث روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل 2021میں روک دیا گیا تھا۔لیز کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے جوائنٹ وینچر پارٹنز کے ذریعے عمارت ری ڈویلپ کی جائے گی۔ ایوی ایشن ڈویژن نے نجکاری کمیشن سے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے جلد فیصلے کا مطالبہ کیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن سے تین ماہ کے دوران عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔

نیب نے 2020 میں روزویلٹ ہوٹل کی اونے پونے داموں نجکاری کرنے کے خلاف انکوائری بھی شروع کی تھی۔

مزیدخبریں