ایک نیوز: وزیرمملکت پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تیل کی قیمت اپنے مقررہ وقت پر ہی طے ہوگی۔ ملک میں 20 دن کا پیٹرول موجود ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ سے ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں20دن کاپٹرول اور29دن کاڈیزل موجودہے۔ کچھ لوگ پٹرول ذخیرہ کررہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے پٹرول ذخیرہ کرنے والے رُک جائیں۔پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس کینسل کردیں گے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ریاست قدم اُٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں گے۔
وزیرمملکت پیٹرولیم نے کہا کہ عزت سے روٹی کمانے والوں کے حق پر ڈاکا ڈالاجارہا ہے، چند لوگ ہیراپھیری میں ملوث ہیں،باقی توعزت دارلوگ ہیں، ذخیرہ اندوزوں کےمتعلق قرآن میں جوکہا گیا اس مرتبہ وہ ہوگا۔