ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا پارٹی عہدہ خطرے میں پڑ گیا ۔لیگی رہنماؤں نے احسن اقبال بارے قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔
مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ احسن اقبال پارٹی امور تنظیم سازی اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے موضوع نہیں۔انتخابی مہم سے پہلے کسی کو اور کو اس عوامی عہدے پر بٹھایا جائے تاکہ الیکشن مہم میں جان پڑا سکے ۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال ٹائی کوٹ والے بابو ہیں ان سیاسی حالات میں یہ عہدہ کسی متحرک رہنما کو دیا جائے۔
مسلم لیگ ن میں اپنے ہی رہنماؤں کیخلاف بغاوت پر ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا پہلا امتحان شروع ہوگیا۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کے تحفظات کے بعد احسن اقبال پارٹی عہدے پر رہیں گے یا کسی اور کو ذمہ داری دی جائے گی ۔احسن اقبال کی تبدیلی کی صورت میں سعد رفیق، ایاز صادق پارٹی عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے۔