پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

Feb 08, 2023 | 17:20 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: فوادچودھری کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور سینئر رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سابقہ چیف وہپ اور سینئر رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا  ہے۔

پولیس کے مطابق الیکشن کمیشن آفس میں لڑائی کے معاملے پر عامر ڈوگر کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ڈیرے سے عامر ڈوگر اور ان کے 10 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ۔

واضح رہے کہ   ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی اور لیگی کارکن گتھم گتھا ہوگئے تھے۔ ایک دوسرے پر گملوں سے حملہ  کیا گیا۔ اس دوران کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ کارکنوں میں کشیدگی کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں  کیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن کے ملتان آفس میں لیگی اور پی ٹی آئی کارکن ایک ہی وقت میںکاغذات جمع کروانے پہنچ گئے جو کہ کشیدگی کی وجہ بن گیا۔   ملتان میں این اے 155 میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے دوران مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے,دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی,دونوں جماعتوں کے کارکنوں کا ایک دوسرے پر گملوں سے آزادانہ حملہ بھی کیا گیا,دونوں جماعتوں کے کارکنوں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے جبکہ اس دوران الیکشن کمیشن آفس کے اندر کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی,جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو روکتے رہے تاہم پولیس نفری کم ہونے کے سبب مشتعل کارکنان کو قابو نہ کیا جاسکا جبکہ دوسری جانب سی پی او منصور الحق کا کہنا تھا پی ایس ایل کی وجہ سے پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے تاہم قانون کی کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی,

مزیدخبریں