ایف آئی اے راولپنڈی کی کارروائی، فراڈ میں ملوث ملزم چکوال سے گرفتار

ایف آئی اے راولپنڈی کی کارروائی، فراڈ میں ملوث ملزم چکوال سے گرفتار

ایک نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نےکارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی کی ہدایات پر انسپیکٹر سعیدہ خان نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم عارف محمود نے مالی فراڈ کرتے ہوئے مختلف جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاونٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے تھے۔ فراڈ سے ٹرانسفر کی گئی رقم کی کل مالیت 947000 روپے ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو چکوال سے گرفتار کیا ہے،ملزم کے قبضے سے موبائل فون، اور سمز بر آمد کی گئی ہیں۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نےکارروائی کرتے ہوئے   جنسی ہراسگی اور مالی فراد میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ انسپیکٹر قدسیہ مہتاب نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ملزم کی شناخت وقار احمد  کے نام سے ہوئی تھی۔ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون، سمز اور میموری کارڈ بر آمد کر لیا گیا۔

 ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی کی ہدایات پر انسپیکٹر ملک اویس نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ملزم محمد منظور نے مالی فراڈ سے حاصل کی گئی رقم کو اپنی بیگم کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کیے تھے۔ملزم فراڈ سے حاصل کی گئی رقم کو مختلف جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاونٹ میں بھی ٹرانسفر کرتا رہاتھا۔ ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون، اور سمز بر آمد کی گئی تھی۔