سلانوالی: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

سلانوالی: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ایک نیوز: سلانوالی گھریلو تنازعہ ایک معصوم کی جان نگل گیا، شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق   گھریلو تنازعہ ایک اور جان نگل گیا واقع سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں پیش آیا جہاں ملزم نے اپنی بیوی کو فائر کرکے قتل کردیا ملزم محمد اکمل کا اپنی بیوی ارم سے تنازعہ چل رہا تھا جس اہل علاقہ کی جانب سے صلح کی کوششیں کی جا رہی تھی جس بات چیت چل رہی تھی کہ ملزم کی تلخ کلامی ہوئی اور اس نے اپنی ہی بیوی پر فائر کردیے جس پر 20 سالہ ارم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم محمد اکمل پہلے بھی اپنی بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی میں منتقل کر دیا پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی جائے گی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں

دوسری جانب عارف والاگاوں 28 ای بی میں قل خوانی کے ختم کے بعد مخالفین کی فائرنگ  سے  گولیاں لگنے سے بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مخالفین نے مسجد سے نکلتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی تھی۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک، فائرنگ کا واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے۔رنگشاہ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

جہلم میں بھی معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سےپچاس سالہ شخص قتل ہو گیا۔پولیس نے لاش  کو تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق مقتول ارشاد کا چند روزقبل علاقے کے لوگوں سے  جھگڑا ہوا تھا جسکی رنجش کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔