ایک نیوز: صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 15نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے آج پبلک نوٹس جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے 3فروری کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 15نشستوں پر ضمنی انتخاب 19مارچ کو منعقد کیا جائیگا۔ ریٹرننگ افسران 10سے 14فروری تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18فروری تک مکمل کی جائیگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں 22فروری تک دائر کی جاسکیں گی۔امیدواران کی حتمی فہرست 2مارچ کو جاری کی جائیگی۔