ایک نیوز: میلسی اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کلرک کو رشوت کے پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق وہاڑی کی تحصیل میلسی میں اسسٹنٹ کمشنر کے آفس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مارا جس میں ہیڈ کلرک کو رشوت کے پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی حصوصی ٹیم نے ہیڈ کلرک جاوید اقبال کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مدعی درخواست نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید کامران افضل بخاری کو بھی نامزد کیا ہے اینٹی کرپشن میں ہونے والے مقدمہ کی کاپی " ایک نیوز " نے حاصل کر لی ہے۔مدعی مقدمہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید کامران افضل بخاری نے مجھ سے پرائیویٹ ٹاؤن کے نقشہ کی منظوری کےلئے 10 لاکھ روپے رشوت طے کی تھی اور مجھے دھمکی دی کہ اگر رقم نہیں دو گے تو کالونی سیل کر دوں گا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ہیڈ کلرک جاوید اقبال سے 5 ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کیے اور گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے تاحال اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید کامران افضل بخاری کی گرفتاری ممکن نہ ہوسکی ہے