اسرائیل بھارت کو آئرن ڈوم دفاعی نظام دے گا 

Feb 08, 2023 | 16:12 PM

 ایک نیوز : بھارت کا جنگی جنون برقرار ، اسرائیل بھارت کو آئرن ڈوم دفاعی نظام دے گا، مودی حکومت اسرائیل سے  دفاعی میدان میں باہمی تعاون کے لئے ایک اور  معاہدہ  ۔ 

ہندوستان میں 13سے 17 فروری تک منعقد ہونے والے ایروانڈیا 2023ء شو میں متعدد اسرائیلی  کمپنیاں شرکت کریں گے اور اس موقع پر زمینی جنگ اورہوائی دفاع کے میدان میں تعاون کےلئے کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے گزشتہ 30 سال میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے میدان میں بے شمار معاہدے ہوئے ہیں۔ 

ان معاہدوں کے بعد یہودی  ریاست اسرائیل ہندو ریاست بھارت کو میزائل دفاعی نظام، راڈار، سیٹلائیٹ اور ڈرون نظاموں سے مسلح کرے گی۔

صیہونی ریاست کی دفاعی کمپنی کی ویب سائیٹ کے مطابق صیہونی ریاست ہندوستان کی بری، بحری اور فضائی فوج کو جدیدترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے میں بھرپور مدد کرے گی۔

یاد رہے کہ یہودی وزیر داخلہ آیلت شاکید نے 11 دسمبر کو بھارت سے دفاعی وتجارتی تعلقات میں فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بھارت  سے بلڈنگ تعمیرات اور نرسنگ کے شعبے میں ہزاروں افراد کو بھرتی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

مزیدخبریں