شہباز کابینہ میں 7 نئے معاونین کی انٹری، ارکان کی تعداد 85 ہوگئی

Feb 08, 2023 | 15:58 PM

ایک نیوز: مزید 7 معاونین کی شمولیت  کے بعد  شہباز کابینہ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس سے قبل   کابینہ ڈویژن نے 5  نئے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ شہبا زکابینہ ارکان کی تعداد 85  تک جاپہنچی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچوں معاونین خصوصی بغیر کسی تنخواہ و مراعات کے کام کریں گے، پانچوں معاونین خصوصی کا عہدہ  وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

رکن قومی اسمبلی معین وٹو اور عابد رضا کو بھی وزیراعظم نے معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔

7 نئے معاونین کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 40 ہوگئی ہے جب کہ کابینہ ارکان کی کل تعداد 85 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وزراء، 7 وزرائے مملکت، 40معاونین خصوصی اور 4 مشیر شامل ہیں۔

مزیدخبریں