ایک نیوز: پنجاب بورڈز کمیٹی آف چئیرمین نے مبینہ طور پر صوبے بھر کے سکولوں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آغاز کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ II کے امتحانات 3 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ I کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
لاہور میں پی بی سی سی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ میں میٹرک کے امتحانات کے آغاز کی تاریخ کی تصدیق کی گئی tتھی۔ میٹنگ میں پی بی سی سی نے ایس ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات کے لیے فیس اور درخواست فارم کے نظرثانی شدہ شیڈول کی بھی منظوری دی تھی۔فیصلے کے مطابق 20سے 25 جنوری تک صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز مقررہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کیے گئے۔ طلبہ سے 26 جنوری سے 6 فروری تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا 7سے 14 فروری تک جمع کرائے گئے داخلہ فارم معمول سے تین گنا زائد فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے جبکہ 14 فروری کے بعد کوئی داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ سمیت نے پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات کا آغاز 8 مئی اور 22 مئی سے کیا جائے گا جبکہ امتحانی پیٹرن بھی ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نئے پیٹرن کے مطابق نویں، دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعتوں میں ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ میٹرک اور انٹر کے منعقدہ امتحانات میں ایم سی کیوز کا 40 فیصد حصہ تھا لیکن آئندہ نئے فیصلے کے مطابق مختصر جوابات اور تفصیلی جوابات کو باقی پرچے میں 40/40 فیصد کا حصہ دے دیا گیا۔