ایک نیوز: ملتان میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی اور لیگی کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔ جس کے بعد ایک دوسرے پر گملوں سے حملہ کردیا۔ اس دوران کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
کارکنوں میں کشیدگی کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرلیا۔
ملتان
— Aoun Chaudhary (@AownChaudhary) February 8, 2023
تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن الیکشن کمیشن آفس لڑ پڑے، تھوڑ پھوڑ
عامر ڈوگر اور طارق رشید کے کارکن آپس میں گھتم گھتا
دونوں پارٹیوں کے کارکنان زخمی@OfficialDPRPP @ECP_Pakistan @rpo_multan @PTIofficial @pmln_org pic.twitter.com/utDRz2Xc6B
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن کے ملتان آفس میں لیگی اور پی ٹی آئی کارکن ایک ہی وقت میںکاغذات جمع کروانے پہنچ گئے جو کہ کشیدگی کی وجہ بن گیا۔ ملتان میں این اے 155 میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے دوران مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے,دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی,دونوں جماعتوں کے کارکنوں کا ایک دوسرے پر گملوں سے آزادانہ حملہ بھی کیا گیا,دونوں جماعتوں کے کارکنوں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے جبکہ اس دوران الیکشن کمیشن آفس کے اندر کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی,جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو روکتے رہے تاہم پولیس نفری کم ہونے کے سبب مشتعل کارکنان کو قابو نہ کیا جاسکا جبکہ دوسری جانب سی پی او منصور الحق کا کہنا تھا پی ایس ایل کی وجہ سے پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے تاہم قانون کی کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی,