جان دےدوں گا،73 سال کی عمر میں ہمدردیاں نہیں بدلوں گا،شیخ رشید

Feb 08, 2023 | 14:58 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز:  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد کچہری پہنچا یا گیا۔  سربراہ عوامی مسلم لیگ جج کے سامنے روسٹرم پر آئے اور انکشافات کی بھرمار کردی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس والے میرے بھائی ہیں۔  تمام غلط  کام آبپارہ پولیس نے کیا۔ میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں نکال لی گئیں۔مری لسبیلہ اور کراچی پولیس معصوم ہے۔ مری پولیس نے مجھ سے گھنٹوں تفتیش کی ہے.
  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیاہے۔ میں 16بار وزیر رہاہوں۔ ایس ایچ او وڑائچ اسلام آباد میں شراب کا کاروبار کرتاہے۔ میں نے کسی پولیس والے پر گن نہیں نکالی۔ دونوں فونز کے پاسورڈ بھی پولیس کو دے دئیے ہیں۔ میرے موبائل میں کسی بھارتی یا را کے ایجنٹ کا نمبر نہیں۔صرف  صحافیوں کے نمبر موجود ہیں۔ 

عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ رات مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہےتھے، میں نے انکار کردیا. فوج سے کبھی لڑائی نہیں لڑی، میں فوج کا ہوں.کچھ لوگ میری سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتےہیں۔  میں 73 سال کا ہوں ، اس عمر  میں  ہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔

شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آج تک کسی نے مجھے سے موجودہ مقدموں کی تفتیش نہیں کی. مجھ سے ہمیشہ سیاسی بات کی جاتی ہے.  عمران خان کو نااہل کرنے کا پلان بن چکا ہے۔ یہ عمران خان کو کسی صورت  نہیں آنے دیں گے۔یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ایک اور پارٹی بنانا چاہتے ہیں۔باہر سے 3 لوگ جیل میں مجھ سے ملنے آئے۔جب کوئی ملنے آتا ہے تو آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ دئیے جاتے ہیں۔مجھے بتایا گیا کہ مرکز اور صوبائی الیکشن اکٹھے ہوں گے۔مجھے بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دو۔یہ لوگ صرف میری صرف وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔میں مر جاؤں گا ان کی بات نہیں مانو ں گا۔

مزیدخبریں