ڈاکٹر فاروق ستار کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات جمع

Feb 08, 2023 | 14:54 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان کے رہنما فاروق ستار  نے ضمنی الیکشن کے لیےکراچی کے حلقہ این اے 252 میں کاغذات  نامزدگی جمع کرا دیے۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر جگہ سے فارم جمع کرواتے تھے لیکن اس دفعہ کہیں سے نہیں کروا رہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات اس ایم کیو ایم کے فورم سے لڑ رہے ہیں جو سلجھے ہوئے لوگوں کا ہے، یہ ایک مختلف ایم کیو ایم ہے، اصلاحات کا عمل جاری ہے، یہ ماضی سے مختلف ایم کیو ایم ہے۔

فاروق ستار نےکہا کہ ہم ہر مذہب اور ہر زبان بولنے والے شہریوں کو ایم کیو ایم میں آنےکی دعوت دیتے ہیں۔

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید سبط الحیدر بخاری نے حلقہ 53 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لئے متحرک ہے،پیپلزپارٹی نے این اے 247 کراچی سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو ٹکٹ دے دیا ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا آج این اے 247 پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

مزیدخبریں