لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ماتحت عدلیہ کی فراہمی سے انکار کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ماتحت عدلیہ کی فراہمی سے انکار کردیا

ایک نیوز: پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ، لاہورلاہور ہائیکورٹ  نے الیکشن کمیشن کو ماتحت عدلیہ کی فراہمی سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ نے الیکشن میں عدالتی عملے کی بطور ریٹرننگ افسران تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے عام انتخابات میں انتخابی افسران کے لئے درخواست کی تھی۔

رجسٹرار ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کو جوابی خط بھجوادیا۔ 

خط کے مطابق پنجاب کی عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیرالتواء ہیں۔ عدالتی افسران کےلئے کیسز کیساتھ ساتھ انتخابی کام بہت مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن نے رجسٹرار کو خط لکھ کر عدالیہ سے افسران کی فہرست مانگی تھی۔ الیکشن کمیشن عدلیہ سے ڈی آر او اور ار اوز کی تعیناتی کا خواہشمند تھا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے لیے ڈی آر او اور آر اوز دینے سے معذرت کر لی ۔