ایک نیوز: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنی شکایت پر شوہر عادل خان درانی کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھانے کے باہر بیہوش ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ گزشتہ دو دنوں سے اوشیوارا پولیس اسٹیشن کا دورہ کر رہی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر عادل درانی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد پولیس نے عادل کو حراست میں لے لیا تھا۔ گزشتہ رات بھی راکھی ساونت نے اپنے وکیل کے ساتھ تھانے کے باہر نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ" مفاہمت کی کوئی گنجائش نہیں ہے"۔" کس طرح عادل پورا دن اسے پولیس شکایت کے بارے میں بات کرنے کے لیے فون کرتا رہا"۔اداکارہ اپنے متعدد معاملات اور گھریلو زیادتیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں جو کہ انہیں شادی کے دوران برداشت کرنا پڑی تھی اور بے ہوش ہو گئیں،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو بے ہوش ہونے کی صورت میں انہیں جگانے کیلئے پانی پلایا گیا اور انکی کار میں فرنٹ سیٹ پر سانس لینے کے لیے بٹھایا گیا۔
بھارتی اداکارہ نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ" انہوں نے 50 بار عادل کو معاف کیا اور سب کچھ سہتی رہی صرف میڈیا کے ڈر سے کہ لوگ کہیں گے کہ میری دوسری شادی ہے ،اسی لئے میں نے خاموشی سے دکھ جھیلا اور وہ بچے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے"۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ" عادل کی والدہ اور آنٹی نے ساتھ دیا یہاں تک کہ اس کی آنٹی نے اس سے کہا کہ وہ عادل کو گھریلو زیادتی کے بارے میں جاننے کے بعد چھوڑ دے جس سے وہ گزر رہی ہے"۔راکھی نے دعویٰ کیا کہ" عادل کے پاس بہت سارے مجرمانہ ریکارڈ ہیں، وہ سٹار بننا چاہتا تھا اور اس کے بہت سے معاملات ہیں"۔
واضح رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے عادل درانی پر فلیٹ سے پیسے اور زیورات چوری کرنے، غیر فطری جنسی عمل کرنے اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے سمیت دیگر الزامات عائد کیے ہیں۔41 سالہ اداکارہ راکھی نے گزشتہ سال 30 سالہ بزنس مین عادل درانی سے شادی کی تھی۔