ایک نیوز: حکومت پنجاب نے مجموعی طور پر 3 مزید افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تقرری کے منتظر سہیل ظفر چھٹہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کردیا گیاہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا انکی سہیل ظفر چھٹہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کردیے گئے ہیں۔ جس کا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ فرحان فاروق کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ون تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تقرری کے منتظر کیپٹن ر ندیم ناصر ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے مجموعی طور پر 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے تھے۔ تبدیل و تعینات کئے جانے والوں میں دو صوبائی سیکرٹریز، ایک ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سیکرٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹررینک کے60 آفیسرز بھی شامل تھے۔سہیل اشرف سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس ، انوسیسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کو تبدیل کر کے سیکرٹری مواصلات اینڈ تعمیرات تعینات کر دیا گیا تھا۔ اسد اللہ فیض سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کو سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس ، انوسیسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا۔
تقرری کی منتظرمس سائرہ عمرکوڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات کر دیا تھا۔محمد نعمان ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور کو افسر بکار خاص بنا دیا گیاتھا۔ میاں عثمان علی ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور تعینات کیا گیا۔محمد اکبر ڈائریکٹر (ایڈمن)اوقاف کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لیہ،محمد عمر مقبول اسسٹنٹ کمشنر( صدر ) فیصل آباد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) لاہور،نازیہ موہلایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل)لاہور کو ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈی نیشن) لاہور تعینات کر دیا گیا۔