کیماڑی: پولیس کی کارروائی، خود کو انٹیلیجنس افسرظاہر کرنے والےملزمان گرفتار

Feb 08, 2023 | 12:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ISI ایجنٹس کو گرفتار کر لیاہے۔ 

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق شیر شاہ کے علاقے اکبر روڈ، ماشاءاللہ گودام کے پاس دوران گشت پولیس نے  مشکوک جانتے ہوئے تین موٹر سائیکل سوارافراد کو روکا۔پولیس کی جانب سے تفتیش کرنے پر تینوں ملزمان نے پاکستان آرمی سے اپنی وابستگی ظاہر کی اور آرمی سروس کارڈز بھی شو کروائے ۔ پولیس کی جانب سے معلومات حاصل کرنے  پر معلوم ہوا کہ ان کا آرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ملزمان کے قبضے سے جعلی ISI ایجنٹس کارڈز، مختلف ایجنسیوں کے جعلی سروس کارڈز اور ATM کارڈز وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے پاس سے کل رقم 61,900 روپے اس کے ساتھ 4 عدد بینک کے چیک اور ایک عدد رولیکس گھڑی برآمد ہوئی ہے۔تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ  سنانواں میں خود کو اعلی افسر ظاہر کرکے جعلی کرنسی چلانے والے ملزم کو  گرفتار کیا گیا تھا۔ سلطان کالونی میں جعلی کرنسی چالانے والا آفیسر گرفتار جعلی کرنسی چالانے والا بااثر شخص خود انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرتا تھا سلطان کالونی پڑول پمپ پر پٹرول ڈلواتے بااثر شخص رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ انٹیلیجنس آفیسر بن کر جعلی کرنسی چالانے والا بااثر شخص سلطان کالونی سے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوا کر فرار ہو رہا تھا پمپ مالکان نے پولیس کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کی گاڑی سے چار جعلی نمبر پلیٹیں اور جعلی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں