ایک نیوز: سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں ہوئی۔ بالی ووڈ کی مشہور و معروف جوڑی کے اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔معروف جوڑے کی شادی کی خوبصورت تصاویر بھی اب منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب کا آغاز 4 فروری سے راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں ہوا۔ جبکہ مہمانوں کے وقت پر نہ پہنچنے کے سبب شادی کی تقریب 6 کے بجائے 7 فروری تک جاری رہی۔
شادی کی تقریب میں میڈیا کو ایونٹ سے دور رکھا گیا۔اس موقع پر نو فون پالیسی کو اختیار کیا گیا اور مہمانوں سے بھی فون پر پکچرز اور ایونٹ کے حوالے سے معلومات نہ دینے کا کہا گیا۔
شادی کی تقریب میں خصوصی طور پر کرن جوہر، منیشن ملہوترا، شاہد کپور، میرا کپور، جوہی چاولہ سمیت ایشا امبانی شریک ہوئیں۔
معروف جوڑے کا شادی کا لباس منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔ کیارا نے لہنگا، جب کہ سدھارت نے شیروانی پہنی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارت اور کیارا کی شادی میں کرن جوہر، شاہد کپور، میرا کپور، جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر، ایشا امبانی جیسی ہستیاں موجود تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عموماً شادیاں شام کے بعد ہوتی ہیں، لیکن سدھارتھ-کیارا نے بھی وکی کوشل-کترینہ کیف، رنبیر کپور-عالیہ بھٹ اور کے ایل راہل-اتھیا شیٹی کی طرح دوپہر میں شادی کی۔
واضح رہے کہ سدھارت-کیارا کا ’روکا‘ اور ’چوڑا فنکشن‘ 6 فروری کو سنگیت کی شب سے پہلے ہوا تھا۔ ’روکا‘ دو کنبوں کے ایک جٹ ہونے کی علامت کی شکل میں جانا جاتا ہے۔ تقریب میں سدھارتھ اور کیارا کے والدین موجود تھے۔ اس کے بعد اداکارہ کے لیے ’چوڑا فنکشن‘ بھی ہوا۔ سنگیت کی شب کے لیے سورج گڑھ پیلیس کو گلابی رنگ سے نہلا دیا گیا تھا۔